26 اکتوبر 2018 - 15:49
یمنی فورسز کا سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے سرحدی شہر جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 نامی تین بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169